دنیا
19 اکتوبر ، 2015

اسرائیلی کارروائیوںکے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ

اسرائیلی کارروائیوںکے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن ........ امریکی صدر کی رہائشگاہ وائٹ ہاوس کے سامنے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام کی پر تشدد کارروائیوںکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے میں امریکا میں مقیم یہودیوں سمیت لوگوںکی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر حملوں اور مسجد اقصٰی کی بے حرمتی جیسے واقعات کی مذمت کی اور مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی حکام کی پْر تشدد کارروائیوں اور اسرائیل کے لئے امداد کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر صدر بارک اوباما پر بھی تنقید کی اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم میں ملوث اسرائیل کے لئے کئی بلین ڈالر کی امدادکا سلسلہ بندکرے۔

مزید خبریں :