دنیا
20 اکتوبر ، 2015

طالبان نے پکتیا میں ایف 16 طیارے کو نشانہ بنایا، امریکا

طالبان نے پکتیا میں ایف 16 طیارے کو نشانہ بنایا، امریکا

کابل...........امریکی فوجی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستا ن کے مشرقی صوبے پکتیا میںامریکی ایف 16طیارے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب کیے گئے  میزائل حملے  میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، بیس پر واپس پہنچنے تک طیارے کے دو فیول ٹینک تباہ ہوچکے تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کوطالبان کےزیر قبضہ صوبہ پکتیا میں امریکی ایف 16طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھاجبکہ طالبان نے حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے  انٹر نیٹ پر بیان جاری کیا تھا کہ امریکی ایف 16 طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کو امریکی فوج نے ابتدا میں مسترد کردیا تھا۔ 

مزید خبریں :