دنیا
20 اکتوبر ، 2015

بانکی مون آج نیتن یاہو اورمحمود عباس سےملیں گے

 بانکی مون آج  نیتن یاہو اورمحمود عباس سےملیں گے

نیویارک........مسجد اقصیٰ کے احاطے کا مسئلہ حل کرانے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بدھ کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورفلسطینی صدرمحمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ہنگامی دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ یروشلم میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

فلسطینی حکام کے مطابق بان کی مون بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اسرائیلی وزیر اعظم سے جرمنی میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم دو روزہ دورے پر بدھ کو جرمنی پہنچ رہے ہیں، جان کیری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین جاری خونریزی روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی حیثیت واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ رواں ہفتے کے اواخر تک امریکی وزیر خارجہ کی عمان میں فلسطینی صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :