دنیا
20 اکتوبر ، 2015

فوکو شیما میں کام کرنے والے ورکر کو سرطان لاحق

فوکو شیما میں کام کرنے والے ورکر کو سرطان لاحق

ٹوکیو........ زلزلے اورسونامی میں وسیع نقصان سے دوچار ہونے والے جاپانی ایٹمی بجلی گھر فوکو شیما میں کام کرنے والے ایک ورکر کو سرطان لاحق ہوگیا۔

جاپانی انتظامیہ کے مطابق فوکو شیما کا یہ پہلا سابق ورکر ہے جو تابکار لہروں سے متاثر ہو کر کینسر کا شکار ہوا ہے۔ انتظامیہ نے اس ورکر کی عمر 30 سال بتائی ہے جس کو لیو کیمیا لاحق ہوگیا ہے۔

مذکورہ شخص 2011ء میں پلانٹ میں اس وقت کام کرتا رہا جب وہاں تابکار لہروں کا اخراج عروج پر تھا۔ یاد رہے کہ چار سال قبل جاپان میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ اور سونامی کی وجہ سے فوکو شیما بجلی گھر بری طرح متاثر ہوا تھا

مزید خبریں :