20 اکتوبر ، 2015
واشنگٹن....... امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کانگریس کو بتایا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میل میں جس خفیہ ذریعے کا ذکر تھا وہ سی آئی اے کے لئے خفیہ نہیں تھا۔
سی آئی اے کی جانب سے کانگریس کو یہ رپورٹ اپوزیشن جماعت ریپبلکن پارٹی کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ان الزامات کے پس منظر میں فراہم کی گئی کہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو بطور وزیر خارجہ سڈنی بلنٹ ہال کی طرف سے ذاتی کمپیوٹر پر بھیجی جانے والی ای میل میں سے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے دورہ میں خفیہ ادارے کے سربراہ موسی قصیٰ کا نام حذف کردینا چاہئے تھا۔
سی آئی اے حکام نے اس موقع پر یہ موقف اختیار کیا کہ ہلیری کلنٹن کی امریکا پر 11 ستمبر کے حملوں اور بن غازی میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کے حوالے سے مختلف لوگوں کے ساتھ پیغامات کے تبادلوں کے حوالہ سے موسیٰ قصیٰ کا نام کلاسیفائڈ نہیں تھا۔