25 اکتوبر ، 2015
دبئی........پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے تھے۔جوئے روٹ 59اور جونی بریسٹو6رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
اس سے قبل دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 354رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 491جیسا بڑا ہدف دیا۔
جواب میں جواب میں انگلش ٹیم نے 54اوورز کے کھیل میں تین وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ہیں، میچ میں پاکستان کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔پویلین لوٹ جانے والے انگلش بیٹسمینوں میں کپتان کک 10،معین علی 1اورای این بیل46رنز شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عمران خان، یاسر شاہ اور ذوالفقاربابر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔کل کھیل کا آخری دن ہے۔