25 اکتوبر ، 2015
جازان........سعودی عرب اور یمن کی سرحد عبور کرنے کی ناکام کوشش میں متعدد ہوتی باغیوں کو سعودی عرب کی بری فوج نے الخوبہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
سعودی فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ فضائی حملوں میں ہوتیوں کے متعدد فوجی ٹھکانے اور ایسے غار بھی تباہ کئے گئے جنہیں باغی فوجی بیرک اور اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے بچے کھچے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان میں اتحادی فوج کی کارروائیوں کا خصوصی نشانہ دارلحکومت صنعاء، الحدیدہ، تعز اور شبوہ کے علاقے شامل ہیں۔