31 اکتوبر ، 2015
لاہور......تحریکِ انصاف نےبلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئےلاہورکے چیرمین سیکریٹریٹ میں میڈیاسیل قائم کیاہے،پی ٹی آئی کے رہ نما شفقت محمود کہتےہیں کہ ووٹرلسٹوں سےبعض ووٹرزکےناموں کے اخراج اورنئےووٹرزکےاندراج کی شکایت سامنےآئی ہیں۔
تحریکِ انصاف نےبلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئےلاہورمیں میڈیا سیل قائم کردیا،یہ میڈیاسیل چیئرمین سیکریٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں قائم کیا گیا ہے،جہاں بلدیاتی انتخابات کےحوالےسےشکایات سنی جا رہی ہیں۔
تحریکِ انصاف کےرہنماشفقت محمودکاکہناہےکہ ووٹر لسٹوں سےبعض ووٹرزکےناموں کے اخراج اورنئےووٹرزکے اندراج کی شکایت سامنےآئی ہیں۔بعض لوگوں کےووٹ دوسرےحلقوں میں منتقل کیےگئےہیں،جن کی تحقیقات کررہےہیں،ان کاکہناتھاکہ میڈیا سیل بلدیاتی انتخابات کےنتائج کو بھی مانیٹر کرےگا۔