24 مئی ، 2012
لندن ... پاکستان تحریک انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ اگر ملک نے صحیح معنوں میں ترقی کر نا ہے تو وہ سماجی اوراقتصادی نظام ختم کرنا ہوگاجو صرف طاقتور ہی کو اقتدارتک پہنچاتاہے۔جہانگیرترین نے یہ بات اسکول آف اوریئنٹل اینڈ افریکن اسٹڈیز میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس کااہتمام پی ٹی آئی یوکے کی لیڈر رابیعہ ضیانے کیا تھا۔جہانگیرترین نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتامگر یہ عمل انفرادی حیثیت سے شروع کیا جا نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام لایا جائے گاجس میں عام آدمی کو اختیار ملے گا۔