Time 13 مئی ، 2025
پاکستان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پراستعفیٰ جمع کرایا: ذرائع/ فائل فوٹو

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پراستعفیٰ جمع کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :