24 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر گلیکسی اسٹاپ کے قریب تھانہ میٹھادر کی پولیس نے مدعی کی شکایت پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو پیچھا کرتے ہوئے جائے واردت سے کچھ ہی فاصلے پرسے گرفتار کرکے تلاشی کے دوران مدعی کا چھینا گیا سامان برآمد کرلیا،برآمد ہونے والے سامان میں مدعی کا شناختی کارڈ،موبائل فون،موبائل سم اور نقدی رقم شامل ہے،پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں محمد علی اور سہیل شاہ شامل ہیں،جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور لیاری کے علاقے کلری سے چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔