24 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ ایکشن اور چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں رات گئے لیاقت آباد کے سی ون ایریا میں رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے،رینجرز ذرائع کے مطابق پکڑے گئے افراد سے پوچھ گچھ کا مرحلہ جاری ہے،جس کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔