03 نومبر ، 2015
کراچی.......پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی کے ساتھ صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح میں کمی کے مطابق پاکستان میں کمی نہیں کی گئی اس لیے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا جواز نہ تھا
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ اضافہ اشیاء و پیداوار کی لاگت میں اضافے کا باعث بنے گا جو صنعتکاروں اور تاجروں پر مزید بوجھ ہوگا۔