کاروبار
05 نومبر ، 2015

پاکستان،دہلی نمائش میں شرکت کرے گا

پاکستان،دہلی نمائش میں شرکت کرے گا

کراچی ........بھارت کے شہر دہلی میں 14سے27نومبر کو منعقد ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل فیئر میں پاکستان بھی شریک ہو گا  ۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صد ر عبدالر حیم جانو نے کہاہے کہ انڈ یا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں پاکستان پویلین میں 80کمپنیا ں شریک ہوںگی اورپاکستان کی جانب سے  105اسٹا ل لگائے جائیں گے،ان اسٹالز پر  ٹیکسٹا ئل ، ما ربل ہینڈ ی کرا فٹس ، لیڈیز گا رمنٹ ، میلا ما ئن ، پاکستانی مصالحہ جا ت ہر بل مصنوعات اور دیگر اشیا ء  نما ئش کے لیے رکھی جائیں گی ۔

ایف پی سی سی آئی آفس میں انڈ یا کی تجا رتی نما ئش میں شر کت کر نے والو ں کے اجلا س  سے خطاب کرتے ہوئےعبدالرحیم جا نو نے کہا کہ اس سال فیڈریشن چیمبر میں یو بی جی کی زیر قیا دت انتظامیہ نے اپنی پالیسی کے تحت پو ری شفا فیت کے ساتھ اسٹالوں کی ایلو کیشن بذریعہ قر عہ اندازی تمام کمپنیوں کے نما ئندوں کے سامنے کی  ہے۔

مزید خبریں :