کھیل
11 نومبر ، 2015

انگلینڈ سے آج پہلا ون ڈے، پاکستان جیت کے لئے پرعزم

انگلینڈ سے آج پہلا ون ڈے، پاکستان جیت کے لئے پرعزم

ابوظہبی.........پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، ابوظہبی میں سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پاکستانی کپتان اظہر علی جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے اور یونس خان کو ون ڈے کا میچ ونر دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔

ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق امتحان میں سرخرو ہوئے، اب ون ڈے سیریز میں اظہر علی کی آزمائش ایک ایسی ٹیم کے خلاف شروع ہو رہی ہے۔ جس کے خلاف پاکستان کو گذشتہ 5ون ڈے میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔ یونس خان تمام تر توجہ کا مرکز ہوں گے۔ جنہیں 4سیریز میں باہر بٹھانے کے بعد سلیکٹرز نے اچانک طلب کیا ہے۔ ان کے ون ڈے مستقبل کے لئے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

آج سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا میچ شیخ زاید اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا۔ حیران کن طور پر صحرا میں ہونے والے میچوں بارش کا تصور نہیں ہے لیکن بدھ کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :