11 نومبر ، 2015
نیو یارک ......امریکہ میں شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں سالانہ گلیمرس ویمن آف دی ایئر ایوارڈزکا انعقاد ہوا۔ اس عا لی شان تقریب میںموسیقی اور فلمی صنعت کی نامور خواتین کو مختلف کیٹگریز میں اعزازات سے نوازا گیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ لوپیٹا یونگ سے امریکن بیلے ڈانسر مسٹی کوپ لینڈ نے’’ شو اسٹاپر آف ایئر‘‘ کا ایوارڈ وصول کیاجبکہ ہالی ووڈ سے اداکارہ ریزوتھر اسپون’’دی ہالی وُوڈ ہیرو‘‘ ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں۔سابق اولمپک چیمپئین اوررئیلٹی ٹی وی اسٹار کیٹلین جینرکو ’’ٹرانس جینڈرچیمپئین ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔
سابق اسپائس گرل وکٹوریہ بیکھم کو ’’فیشن فورس آف دی ایئر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کیلئے ان کے بیٹے بروکلن بیکھم اسٹیج پر آئے۔پاپ موسیقی کے بعد فیشن میں کمال دِکھانے پر وکٹوریہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔