11 نومبر ، 2015
میڈرڈ......ہالی وُوڈ فلم سیریز’’ ہنگر گیمز‘‘ کی آخری فلم ’’موکنگ جے ٹو‘‘ کا اسپین میں پریمیئر ہوا۔ اس رنگا رنگ پریمیئر میں فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ جینفر لارنس ، لیام ہیمسورتھ ، جولیئن مور، ویلو شیلڈ، نیٹالی ڈورمر، جوش ہیچر سن اورالزبیتھ بینکس نے شرکت کی اوراپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور آٹوگراف دیتے دِکھائی دئیے۔
سیاہ لباس میں دلکش مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہوئےجینیفر لارنس ریڈ کارپٹ پر آئیں تو لڑکھڑا گئیں اور اِرد گِرد موجود لوگوں نے سہارا دیا ،پھر بھی وہ کھڑی نہ ہو پائیں۔بعد میں بھی وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہیں اور گِر گِر کر سنبھلتی رہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں تھاکہ جینیفر لڑکھڑا کر گِر گئی ہوں، اس سے قبل 2014میں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران جینیفر گِریں اور 2013کی اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں بھی لڑکھڑا گئیں۔
سنسنی خیز واقعات سے بھرپور یہ ایکشن ایڈونچر فلم20نومبر کو امریکہ اور19نومبر کو جرمنی کے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔