11 نومبر ، 2015
ابو ظہبی..........ابوظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 217رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 49اعشاریہ چار اوورز میں 216رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کے محمدعرفان نے 3،انور علی اور شعیب ملک نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کاٹاس انگلش کپتان ایون مورگن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان مورگن 76، جیمز ٹیلر 60اور کرس واکس 33کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین گرین شرٹس کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا ۔
مورگن اور جیمز کے درمیان 133کی شراکت قائم ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین، شعیب ملک اور انورعلی نے دو دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔