کھیل
13 نومبر ، 2015

ابوظہبی:انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 95رنز سے ہرادیا

ابوظہبی:انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 95رنز سے ہرادیا

ابوظہبی.........انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 95رنز سے ہرادیا،اس طرح چار میچوں کی سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 284کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 45 اعشاریہ 5اوورز میں 188پر ڈھیر ہوگئی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں کولپس ہوگئی ۔اور صرف 80پر پاکستان کے صف اول کے چھ بیٹسمین پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 64اور انور علی23نے انگلش بولرز کے سامنے بند باندھنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

اور صرف ٹیل اینڈرز کے ساتھ ملکر 284جیسا ہدف حاصل کرنا مشکل تھا۔پاکستان دیگر بیٹسمینوں میں کپتان اظہر علی 22،بابر اعظم 4، حفیظ صفر،افتخار احمد 5،شعیب ملک13،محمد رضوان17،وہاب ریاض 5،محمد عرفان صفرجبکہ یاسر شاہ 16رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، ڈیوڈ ولی نے 3،ریس ٹوپلی،عادل راشد اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :