14 نومبر ، 2015
بیجنگ… چین میں ڈیجیٹل پبلی کیشن کے شعبے کی آمدنی میں 220فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2014کے دوران شعبہ کو 53.2ارب ڈالر کا منافع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 2010کے مقابلے میں 2014میں چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پبلشنگ پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کی صنعت کا نفع 1997 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا اور صنعتوں کی ترقی کی شرح میں 61 اعشاریہ3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 2010سے 2014کے دوران اس شعبے نے 220فیصد سے زائد کا منافع حاصل کیا۔