پاکستان
14 نومبر ، 2015

ڈی سی اوزاور ڈی پی اوزنے خلاف قانون کام کئے، پر ویز الٰہی

ڈی سی اوزاور ڈی پی اوزنے خلاف قانون کام کئے، پر ویز الٰہی

راولپنڈی......مسلم لیگ کے ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنی نوکریاں بچانے کیلئے خلاف قانون ہر وہ کام کیا جو انہیں نہیں کرنا چاہئے تھا۔

تلہ گنگ میں آزاد بلدیاتی نمائندوں کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پرچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ انہوں نےپورے صوبے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے، انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے بھی نندی پور پاور پراجیکٹ سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں ،عوام کا پیسہ ہڑپ کرنے کیلئے حکمرانوں نے اب بینکوں سے قرضہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی ق لیگ نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید خبریں :