14 نومبر ، 2015
اسلام آباد......موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کل لاہور سے اسلام آباد ، پشاور کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ کل رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے اختتام پرتقریبا 25 ہزار گاڑیاں بیک وقت لاہور سے موٹر وے پر داخل ہوں گی، شہری صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک لاہور سے اسلام آباد ، پشاور کےلیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔موٹر وے پولیس کے مطابق کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک لاہور سے اسلام آباد ، پشاور موٹر وے پر بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔
ٹریفک کی بہتر روانی کےلیے اجتماع کے شرکا صبر و تحمل کا مظاہرہ اور موٹر وے پولیس سے تعاون کریں ۔نماز کی ادائیگی صرف سروسزیاریسٹ ایریامیں کی جائے، روڈ پر نماز کی ادائیگی کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔