پاکستان
14 نومبر ، 2015

زین قتل کیس:مصطفیٰ کانجوکی بریت کیخلاف اپیل دائر

زین قتل کیس:مصطفیٰ کانجوکی بریت کیخلاف اپیل دائر

لاہور......پنجاب حکومت نے زین قتل کیس میں ملوث سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹےمصطفیٰ کانجواوراس کےساتھیوں کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی۔

ملزم مصطفیٰ کانجونےگن مینوں کے ہمراہ 8ماہ قبل لاہور کے علاقے کینٹ میں یتیم نوجوان زین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا،انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنےگواہوں کےمنحرف ہونے پر مصطفیٰ کانجو اور اس کے ساتھیوں کو بری کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بھی اس معاملےکا ازخود نوٹس لے رکھا ہے،پنجاب حکومت نے خصوصی عدالت کےفیصلےکولاہور ہائیکورٹ کےروبروچیلنج کرتے ہوئےمؤقف اختیارکیاہےکہ خصوصی عدالت کافیصلہ آئین،قانون وانصاف کےتقاضےپورےنہیںکرتا،لہٰذااس فیصلےکوکالعدم قرار دیتےہوئےمصطفیٰ کانجو اور اسکےساتھیوں کی بریت کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :