پاکستان
14 نومبر ، 2015

ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو کی آمد کا اعلان، سڑکوں کی مرمت شروع

ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو کی آمد کا اعلان، سڑکوں کی مرمت شروع

ٹھٹھہ......ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی آمد کا اعلان ہوتے ہی چار سالوں سے التواء کا شکار ٹھٹھہ سجاول روڈ کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کے روز(کل) انتخابی دورے پرٹھٹھہ پہنچیں گے،بلاول بھٹو کی آمد کا اعلان ہوتے ہی ٹھٹھہ سجاول روڈ پر صفائی اور مرمت کام شروع ہوگیا،شاہراہ پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھوں پر مٹی ڈالی جارہی ہے ،پانی کا چھڑکائوبھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے اس شاہراہ پر گزشتہ چار سالوں سے کام بند پڑا ہوا تھا ، گہرے گڑھوں کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے تھے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن علی میمن کا کہنا ہے کہ انتخابی ریلی کی گاڑیوں کو آسانی فراہم کرنے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :