کاروبار
15 نومبر ، 2015

پی آئی اےمیں 2نئے جہازشامل، پروازوں کی تعداد میں اضافہ

پی آئی اےمیں 2نئے جہازشامل، پروازوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی ........پی آئی اے نے اپنے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کے بعدٹورنٹو، نیو یارک، کوالا لمپور، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، بیجنگ اور دبئی سمیت مختلف بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن ترجمان کے مطابق پی آئی اے اگلے ماہ سے ٹورنٹو کے لیے ایک اضافی پرواز شروع کردے گی جس سے ٹورنٹو جانے والی ہفتہ وار پروازوں کی کل تعداد 4 ہوجائے گی۔

کوالا لمپور کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5 سے 6 ، جدہ کے لیے 17 سے 21 ، دمام کے لیے 7 سے 10 ، مدینہ منورہ کے لیے 5 سے 8 ، اور مسقط کے لیے 7 سے 11 کردی گئی ہے۔ دبئی کے لیے اسلام آباد سے 2 پروازوں، اور کراچی، لاہور اور پشاور سے  یومیہ ایک پرواز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہِ اگست میں بیجنگ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کو بڑھا کر 3 کردیا گیا تھا، اور اگلے ماہ سے اسے 4 کردیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :