15 نومبر ، 2015
پیرس......فرانس میں پاکستانی کمیونٹی بھی پیرس دھماکوں پرشدیدصدمےسےدوچار ہے۔ جیونیوز سےبات کرتےہوئے ایک پاکستانی نےبتایاکہ بعض زخمیوں کو اسکےگھرمیں طبی امداد دی گئی۔
پاکستانیوں نےپیرس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اس موقع پر اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستانیوں نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کےخلاف ٹھوس کارروائی پرزوردیا۔