کھیل
18 نومبر ، 2015

آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کادوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کادوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

پرتھ ........ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

پرتھ ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے 385 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کیویز کو فتح کیلئے 320 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے میچ ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 104 رنز بنائے تھے ۔ روس ٹیلر کو 290رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :