پاکستان
19 نومبر ، 2015

زلزلہ متاثرین کو 25 نومبر سے پہلے امدادی رقم مل جانی چاہئیں،وزیراعظم

 زلزلہ متاثرین کو 25 نومبر سے پہلے امدادی رقم مل جانی چاہئیں،وزیراعظم

دیر بالا.........وزیراعظم نواز شریف نے دیر بالا میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ، انہيں امدادی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی ، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کو پچیس نومبر سے پہلے امدادی رقوم مل جانی چاہئیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین سے خطاب میں کہاکہ حکومت زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے جو بھی کرسکتی ہے اسے بغیر تاخیر کے کرنا چاہیے ، نواز شریف نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر کام کیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ متاثرین تک امدادی رقوم پہنچ گئی ہوں گی۔

وزیراعظم نے چکدرہ سے چترال تک سڑک تعمیر کرنے کااعلان کیا ، دیر بالا میں گیس کی فراہمی کا یقین دلایا اور کہاکہ اگلے سال تک لواری ٹنل بھی مکمل ہوجائے گی ۔

مزید خبریں :