19 نومبر ، 2015
واشنگٹن.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا کی آرمڈ سروسز، سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور سینئر ارکان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کمیٹی نےپاکستان اورامریکا کے مضبوط دفاعی تعلقات کو سراہا۔