19 نومبر ، 2015
تھرپارکر......چھاچھرو کی یونین کونسل مٹھڑیوچارن میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں کھلےعام دھاندلی کی گئی ہے۔
ایک خاتون نے ووٹرز سے بیلٹ پیپرز لے کر خود ہی ٹھپے لگائے جبکہ پولنگ عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتا رہا۔ مذکورہ خاتون دیگر خواتین ووٹرز کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگا کر بیلٹ بکس میں ڈالتی رہی۔