19 نومبر ، 2015
بدین.........باغی جیالے نے پیپلزپارٹی سے بدین چھین لیا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، ذوالفقار مرزا گروپ نے تیرہ وارڈ جیت لیے۔
سندھ کے دوسرے اضلاع کی بیشتر یونین کونسلوں میں پیپلزپارٹی جیت رہی ہے جبکہ پنجاب میں نون لیگ نے میدان مار لیا ہے۔
پنجاب کی 2399 نشستوں میں سے 600 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ ن لیگ نے 286 نشستیں حاصل کرلیں، 264آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف نے 88نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
سندھ کی 1833 نشستوں میں سے 500 کے نتائج موصول ہوگئے، پیپلزپارٹی 352 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ ایم کیوایم نے 60 پر کامیابی حاصل کرلی ہے، 42 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور جیتنے والوں کے حامیوں کا جشن جاری ہے۔