پاکستان
19 نومبر ، 2015

چیف الیکشن کمشنر کا پُرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار

چیف الیکشن کمشنر کا پُرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد.......چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے پُرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے تک الیکشن کمیشن میں قائم شکایات سیل کو کُل 106 شکایات موصول ہوئیں جو معمولی نوعیت کی تھیں۔

پنجاب کے حساس ترین ضلع حافظ آبادسمیت کہیں سے بھی امن و امان سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ سندھ میں ٹھٹھہ، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو الہٰ یار اور تھرپارکر میں بیلٹ پیپرز کی غلط چھپائی کے باعث 13 مختلف وارڈز اور یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے علاوہ سیاسی جماعتوں، ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سندھ کے 76 حلقوں میں انتخابات ہائیکورٹ سے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیے جانے پر ملتوی کیے گئے ہیں ، کسی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ، اس حوالے سے تنقید بلا جواز ہے۔

مزید خبریں :