پاکستان
19 نومبر ، 2015

ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف اضلاع کا دورہ، سیکورٹی کا جائزہ لیا

ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف اضلاع کا دورہ، سیکورٹی کا جائزہ لیا

حیدرآباد.......ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے پولنگ کے دوران ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے حیدر آباد پولی ٹیکنیکل کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں پرامن طریقے سے پولنگ ہوئی، جھگڑوں کے ایک دو واقعات تو ہوئے لیکن کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :