25 مئی ، 2012
اسلام آباد …اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے پاکستان کو امریکی سفارت کاری کیلئے ایک مشکل ملک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہاں کے میڈیا نے انہیں تھکا دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک سفارتی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے ہلکی پھلکی گفتگو میں کیمرون منٹر کا کہناتھاکہ وہ یہاں سفیر کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت پورا کرنا چاہتے تھے لیکن اب تھک گئے ہیں اور جولائی میں واپس جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میڈیا کی تیزی نے انہیں تھکادیاہے ، یہاں آف دی رکارڈ کی گئی باتیں بھی نشر کردی جاتی ہیں۔