Time 28 مارچ ، 2025
پاکستان

کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟

کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟
مفتیان کرام اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟/فوٹوفائل

سوال :  قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا نشان لگانا مکروہ ہے۔

البتہ کسی ضرورت کے تحت جیسے حفظ کرنے والے کے اسباق کی یادداشت، اور غلطیوں کی اصلاح کی غرض سے نشان لگانا یا تاریخ ڈالنے کی گنجائش ہے۔

تاہم نشان لگاتے ہوئے، یا تاریخ ڈالتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس عمل کی وجہ سے قرآن مجید کے الفاظ میں کوئی بگاڑ پیدا نہ ہو۔

مزید خبریں :