25 نومبر ، 2015
عدن.........یمن کے عارضی دارلحکومت عدن کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حوثی باغیوں کی لڑائی کے باعث دس ماہ بند رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کمرشل پروازوں کے لئے کھل گیا۔
یمن ائیر لائن کی پہلی تجارتی پرواز عدن سے اردن کے دارلحکومت عمان کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی امداد اور نگرانی میں عدن ہوائی اڈے کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سعودی عرب سے جلاوطنی ختم کرنے کے بعد گذشتہ ہفتے ہی عارضی دارلحکومت عدن پہنچے تھے جس کے بعد عدن ائر پورٹ پر فضائی ٹریفک دوبارہ بحال ہو گئی تھی۔
عدن انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل طارق عبدہ نے عدن سے یمن ائیر لائنز کی تجارتی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پرواز عدن سے عمان کے لئے روانہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ عمان سے یمنی ائر لائنز کا ایک طیارہ عدن پہنچے گا جہاں سے وہ زخمیوں کو خرطوم لیکر روانہ ہو گا۔