25 نومبر ، 2015
نئی دہلی..........بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ سیلفی لے کر اپنے لیے تنقید کے دروازے کھول لیے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تعاون سے اسکول ایجوکیشن اور چائلڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما رمن سنگھ اور اداکارہ کرینہ کپور نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں کرینہ کپور کی موجودگی پر اچانک وزیراعلیٰ کو نہ جانے کیا سوجھی کہ انھوں نے تقریب کے دوران ہی موبائل نکال کر کرینہ کے ساتھ سیلفی لے لی۔
رمن سنگھ کو اس سیلفی کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔