پاکستان
26 نومبر ، 2015

کراچی میں متحدہ کی ریلی ، پولیس کی رکاوٹیں ہٹادیں

کراچی میں متحدہ کی ریلی ، پولیس کی رکاوٹیں ہٹادیں

کراچی......کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی لیاقت آباد سے شاہین کمپلیکس تک نکالی جانے والی ریلی کو مزار قائد پر روک دیا گیا ہے۔

کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو پولیس نے مزار قائد پر روک دیا ہے تاہم ایم کیوایم کے کارکنان نے پولیس کی حفاظتی لائن کو عبورکرلیا اور رکاوٹیں ہٹادیں جس پر ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کارکنان کو حفاظتی لائن سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پرایم کیوایم کے وفد کی ایس ایس پی جمشیدٹاؤن سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کے وفد میں ڈاکٹرفاروق ستار،شاہدپاشااورمحمد حسین شامل ہیں۔

صور ت حال کے پیش نظر نمائش چورنگی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ گرو مندر جانے اورآنے والی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

مزید خبریں :