پاکستان
28 نومبر ، 2015

مہران یونیورسٹی ، مختلف شعبوں میں داخلے کیلئے رابطے کی ہدایت

مہران یونیورسٹی ، مختلف شعبوں میں داخلے کیلئے رابطے کی ہدایت

حیدرآباد ........ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس میں سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے سیٹیں موجود ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جو داخلے کے امیدوار11 اکتوبر2015ءکی داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھے تھے اور کم از کم 40 مارکس لئےتھے وہ امیدوار سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت داخلے کےلئے 04 دسمبر 2015 ءتک ڈائریکٹر فنانس کے نام پر ڈمانڈ ڈرافٹ جمع کراسکتے ہیں۔  

مزید خبریں :