پاکستان
26 مئی ، 2012

ملتان:پیرامیڈیکل اسٹاف کی علامتی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

ملتان…ملتان میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی علامتی ہڑتال کو آج چھٹا روز ہے، ملازمین نے آج بھی سروس اسٹرکچر اور پے پیکیج نہ دئیے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ملتان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے 22 مئی سے صبح 8 بجے سے دن 11 بجے تک علامتی ہڑتال کر رکھی ہے جبکہ ملازمین روز احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری ہیلتھ نے لاہور میں اُنہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ اسکیل 1 سے اسکیل 4 تک کے ملازمین کو سروس اسٹرکچر اور اسکیل 1 سے اسکیل 17 تک کے ملازمین کو پے پیکیج دیا جائے گا ،لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اور پنجاب حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں، اگر حکومت نے 31 مئی تک ان کے مطالبات منظور نہ کئے تو دو جون سے تمام سرکاری اسپتالوں میں مکمل ہڑتال کر دی جائے گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد 70 ہزار ہے اور اگر 70 ہزار ملازمین کی بات حکومت نے نہ سنی تو 70 ہزار گھرانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا جس طرح سے حکومت نرسز اور ڈاکٹرز کے مسائل حل کر رہی ہے اس طرح پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل بھی حل کرے۔

مزید خبریں :