پاکستان
03 دسمبر ، 2015

سکھر کے سرکاری اسکول میں بھارت کی کتابیںپڑھائی جارہی ہیں

سکھر کے سرکاری اسکول میں بھارت کی کتابیںپڑھائی جارہی ہیں

سکھر ......سکھر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بھارت میں شائع کی گئی کہانیوں کی کتابیں بچوں کو پڑھائی جارہی ہیں۔یہ کتابیں پرتھم بکس کے تحت شائع کی گئی ہیں اوران کتب پر ریڈ انڈیاتحریر ہے۔

کتاب میں درج کہانیاں بھارت کے کلاسیکی ادب سے اخذ کی گئی ہیں جس میں مختلف واقعات کو کہانیوں کا رنگ دیا گیا ہے۔

اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو یہ کتابیں ان کے ذوق مطالعہ کو بڑھانے کے لیے دی گئی ہیں اورانہیں ایک این جی او نےاسکول میں تقسیم کیا ہے۔

مزید خبریں :