03 دسمبر ، 2015
لودھراں......لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ایک اور سیاسی ہلچل، لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے انکم ٹیکس کے گواشوارے نہ لگانے پر ن لیگ کے امیدوار صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے آزاد امیدوار طاہرہ سومرو نے درخواست دی تھی کہ ن لیگ کے امیدوار صدیق بلوچ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والے کاغذات میں 2015ء کے ٹیکس گوشوارے نہیں کرائے اور جو پرانے گوشوارے لگائے گئے ہیں ان میں ٹیکس چوری کیا ہوا ہے۔
کاغذات نامزدگی میں سالانہ آمدنی 45 لاکھ اور گوشواروں میں سالانہ آمدنی 13 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس اطہر محمود اور جسٹس علی اکبر نے فیصلہ سناتے ہوئے صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
فیصلے کے بعد اب ن لیگ کے صدیق بلوچ اب تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔