04 دسمبر ، 2015
گلگت ......گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔
بالائی علاقے دیامر میں وقفے وقفے برفباری جاری ہے ،غذر ، ہنزہ ، سمیت گلگت بلتستان میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم اوربھی سرد ہوگیا ہے،سردی سے بچاؤ کیلیے سوپ،چائے ،قہوے اور دیسی انگیٹھیوں کا استعمال بڑھ گیاہے ۔
کالام اور چترال میں موسم ابر آلود ہے،چمن ،زیارت، پشین ،ژوب اور لورالائی میں بھی سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہیگاجبکہ لاہور ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔