پاکستان
05 دسمبر ، 2015

گلشن اقبال 13اے، بی کی یوسی 22میں بوگس ووٹنگ کی تردید

گلشن اقبال 13اے، بی کی یوسی 22میں بوگس ووٹنگ کی تردید

کراچی.....شکیل یامین کانگا.....متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس نے گلشن اقبال مونٹینا اسکول میں بوگس ووٹنگ کی تردید کی ہے۔

متحدہ اور جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس نے جنگ کو بتایا کہ گلشن اقبال 13اے اور بی کی یوسی 22میں مونٹینا اسکول میںپولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔

انہوں نے بوگس ووٹنگ سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :