Time 22 اپریل ، 2025
دنیا

چین میں 10 سالہ جاپانی بچے کو چاقو کے وار سے قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی

چین میں 10 سالہ جاپانی بچے کو چاقو کے وار سے قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی
فوٹو: فائل

بیجنگ: چین نے گزشتہ سال ستمبر میں 10 سالہ جاپانی بچے کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی۔

مجرم کو جنوری میں بچے کوقتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم نے بچے کو چین کے جنوب مشرقی شہر شینزن میں ایک جاپانی اسکول جاتے ہوئے راستے میں قتل کیا تھا، بچے کا والد جاپانی شہری جبکہ ماں چینی شہری تھی۔

بچے کے قتل کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :