پاکستان
05 دسمبر ، 2015

گلشن اقبال، یوسی 22 نیشنل اسکول میں پرامن ووٹنگ

کراچی......گلشن اقبال کی یوسی 22کےپولنگ اسٹیشن نیشنل اسکول میں پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے۔

عزیز بھٹی تھانے کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلشن اقبال کی یوسی 22 میں نیشنل اسکول میںقائم پولنگ اسٹیشن پرپرسکون ماحول میں پولنگ جاری ہے اور عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ اورمکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ووٹرز کی سہولت کیلئے چارٹ آویزاں کیا گیا ہے۔

ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 6پولیس اہلکار اور رینجرز کے 2جوان تعینات کیے گیے ہیں۔

مزید خبریں :