06 دسمبر ، 2015
نئی دہلی ..........دہلی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ویرات کوہلی اور اجنکیاراہانے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے 4وکٹوں پر 190رنز بنالئے اور 403رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔
کوہلی 83 اوراجنکیاراہانے 52رنز کے ساتھ وکٹوں پر موجود ہیں۔ ہفتہ کو فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے فالو آن کا آپشن استعمال نہیں کیا اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی 4 وکٹیں 57 کے مجموعی ا سکور پر گر گئیں، تاہم تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا لئے اور اسے پروٹیز کے خلاف مجموعی طور پر 403 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کوہلی 83 اور راہانے 52 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔
مورکل نے تین اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 334رنز بنائے تھے جس میں اجنکیاراہانے کی 127رنز کی اننگز بھی شامل ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 121رنز تک محدود ہوگئی تھی۔