11 دسمبر ، 2015
نیویارک ......اقوام متحدہ کے زیراہتمام آج پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگرکرنا ہے۔
پہلا پہاڑوں کا عالمی دن اس وقت منایا گیا تھا جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے 2002کو پہاڑوں کا سال قراردیا اور دنیا بھرمیں پہاڑیوں کی حالت بہتر بنانے اوران کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اورموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے۔