18 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی میں نمائش چورنگی پرجماعت اہلسنت کی مختلف تنظیموں کے تحت اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے مختلف رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔ ریلی کی باضابطہ اجازت نہ لینے پرکشیدگی پیدا ہوئی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے واٹرکینن بھی منگوالیے گئے۔
اس موقع پر متعدد افراد کوحراست میں بھی لیا گیا تاہم کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا اوراحتجاج کے بعد شرکا پُرامن طورپرمنتشر ہوگئے۔
ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بغیراجازت ریلی نکالنے پرحراست میں لیے گئے 40سے زائد افراد کوچھوڑدیا گیاہے۔