پاکستان
18 دسمبر ، 2015

سانحہ پارا چنار اور نائیجیریا میں قتل عام،ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

سانحہ پارا چنار اور نائیجیریا میں قتل عام،ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

کراچی......سانحہ پارا چنار اور نائیجیریا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کھارادر میں مسجد اثنائےعشری کے باہر کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاراچنار اورنائیجیریا میں قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے سانحہ پاراچنار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :